سعودی عرب اور چین کے درمیان 15 سے زائد معاہدے طے پاگئے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ چین کے دوران چین اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کے 15 سے زائد معاہدے طے پاگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی نائب وزیر اعظم ژانگ جے لی سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چین، سعودی عرب مشترکہ کمیٹی
کے قیام کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے پہلے سیشن کی کارروائی پر بھی اتفاق کیا گیا۔ سعودی ولی عہد اور چینی نائب وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کے بعد 15 سمجھوتوں کی منظوری دیدی گئی۔ بیجنگ اور ریاض میں طے پائی جانے والی دو طرفہ یاداشتوں میں توانائی، خوردنی تیل کی اسٹوریج، کانوں کی کھدائی اور تجارت خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔